سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان نے رامپور پولیس اور انتظامیہ پر سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ میری اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ کو بھی پولیس نے دھمکیاں دی ہیں۔ گھر کے اندر ہی رہنے کےلیے کہا گیا ہے۔
اعظم خان نے میڈیا کو بتایا کہ میری اہلیہ ڈاکٹر تزین فاطمہ راجیہ سبھا کی رکن اور سٹی ایم ایل اے رہ چکی ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر پولیس نے ان کے ساتھ یہ سلوک کیا تو سوچیں کہ پولیس کا عام عوام کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔ اعظم خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پولیس علاقہ میں دہشت کا ماحول بنا رہی ہے۔
اتر پردیش کی رامپور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کو لے کر سماج وادی رہنما اعظم خان نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران علاقہ میں خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ رامپور میں ووٹرز کو کھلے عام دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر وہ ایس پی کو ووٹ دیں گے تو انہیں بے گھر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا پر بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا کی جانب سے منصفانہ خبریں نہیں دکھائی جارہی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’جب انتخاب نہیں ہورہا ہے تو ایسے میں بی جے پی امیدوار کو ہی فاتح قرار ددینا چاہئے‘۔
سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما نے ان کا گڑھ کہے جانے والے رامپور کے ضمنی انتخابات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں حالات بہت بدل چکے ہیں لیکن ہمارے لوگ اب بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے درخواست کریں گے کہ وہ الیکشن کمیشن کو بتائیں کہ اگر رامپور میں انتخابات نہیں ہورہے ہیں تو بی جے پی امیدوار کو ہی فاتح قرار دے دیں‘۔
BJP using police, dist administration to threaten Samajwadi Party workers: Azam Khan
رامپور ضمنی انتخابات پر اعظم خان نے تشویش کا اظہار کیا، کہا پولیس اور انتظامیہ عوام کو ڈرا رہے ہیں، بی جے پی امیدوار کو فاتح قرار دے دیا جانا چاہئے