مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور بریج کا حصہ منہدم ہونے سے 20 افراد زخمی، 8 کی حالت نازک، ریلوے نے کیا معاوضہ کا اعلان

مہاراشٹر کے چندرپور میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں ریلوے اسٹیشن پر واقع فٹ اوور برج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ اس دوران کچھ مسافر پل سے نیچے گرگئے۔

اطلاعات کے مطابق 60 فٹ اونچائی والے برج کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا جس کے بعد کچھ لوگ 60 فٹ نیچے پٹریوں پر گرپڑے۔ بتا دیں کہ اس حادثے میں تقریباً 20 مسافر بری طرح زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ متعدد مسافرقازی پیٹ۔پونے ایکسپریس میں بیٹھنے کےلیے پلیٹ فارم نمبر ایک سے چار پر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمی مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فی الحال اس حادثہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حادثہ کے بعد ریلوے نے زخمیوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی سوتار نے کہا کہ ریلوے نے شدید زخمی مسافروں کو 1 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 50,000 روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

20 Injured After Footbridge Collapses In Maharashtra’s Chandrapur
مہاراشٹر میں ریلوے فٹ اوور بریج کا حصہ منہدم ہونے سے 20 افراد زخمی، 8 کی حالت نازک، ریلوے نے کیا معاوضہ کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں