حیدرآباد کے رکن پارلیممنٹ و کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے ریاستی وزیر کے ٹی آر سے پرانے شہر میں میٹرو کے کاموں کو شروع کرنے کی اپیل کی۔
Sir @MinisterKTR please also start the work of MGBS, Imlibun to Falaknuma of Corridor II of 5.5 km , ₹500 crore was allocated for the purpose by the government in this years budget this work is very vital & important as many youngsters travel to HiTec city to work. https://t.co/tWVJtcVoAf
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) November 27, 2022
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ کرکے مہاتما گاندھی بس اسٹاپ تا فلک نما میٹرو ریل پراجکٹ کے کاموں کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایم جی بی ایس تا فلک نما تک 5.5 کلومیٹر کوریڈور شروع کیا جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ اس سلسلہ میں 500 کروڑ روپے مختص بجٹ بھی مختص کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ آج کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرکے مائنڈ اسپیس گچی باولی تا شمس آباد ایئرپورٹ تک میٹرو ریل پراجکٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ 9 دسمبر کو وزیراعلیٰ کے سی آر مائنڈ اسپیس تا شمش آباد ایئرپورٹ تک 31 کلومیٹر میٹرو ریل پراجکٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ اس پراجکٹ پر 6 ہزار 250 کروڑ روپے صرف کئے جائیں گے۔
کے ٹی آر کے ٹوئٹ کے بعد اسدالدین اویسی نے انہیں ٹیگ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے پرانے شہر میں بھی میٹرو کے کاموں کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ کے سی آر اور کے ٹی آر نے متعدد مرتبہ پرانے شہر میں میٹرول ریل پراجکٹ کے کاموں کو جلد شروع کرنے سے متعلق بیان دیا لیکن آج تک اس کاریڈور کا کام شروع نہیں ہوا جبکہ دیگر کاریڈور پر ریل دوڑ رہی ہے۔
Asaduddin Owaisi urges KTR to start work of mgbs imlibun to falaknuma on metro rail corridor
اسدالدین اویسی نے حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل کے کاموں کو جلد شروع کرنے کا کے ٹی آر سے مطالبہ کیا