این ڈی ٹی وی انڈیا کے سینئر ایگزیکٹو ایڈیٹر رویش کمار نے بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ روش کمار این ڈی ٹی وی میں متعدد پروگرامز کی میزبانی کرتے تھے اور وہ سیکولر ذہن رکھنے والے عوام میں کافی مقبول ہے اور انہیں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا تہے۔
روش کمار نے ہمیشہ اپنے صحافتی کیریئر میں اہم اور بنیادی مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے حکومت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر تمام مسائل کو اجاگر کرتے رہے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا روش کمار اپنا خود کا کوئی چینل شروع کرتے ہیں یا پھر ان کا کچھ اور ہی ارادہ ہے۔
کمار کا استعفیٰ پرنئے رائے اور رادھیکا رائے کے این ڈی ٹی وی کے پروموٹر گروپ آر آر پی آر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد آیا۔
یہ اعلان این ڈی ٹی وی گروپ کی صدر سپرنا سنگھ نے این ڈی ٹی وی کے عملے کو ایک اندرونی ای میل میں کیا۔
سنگھ نے نوٹ میں لکھا کہ رویش نے NDTV سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کمپنی نے ان کے استعفیٰ کو فوری طور پر قبول کرلیا۔
Ravish Kumar resigns from NDTV
بالآخر رویش کمار نے بھی این ڈی ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا، گودی میڈیا سے اپنی دشمنی کو برقرار رکھا