پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے 29 نومبر کو ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ 2020 میں کورونا وبا کے سلسلہ میں لگائی گئی پابندیوں کے دوران دنیا بھر میں مذہبی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔
وہیں اس دوران ہندوستان میں اقلیتوں پر بڑی تعداد میں حملے کئے گئے۔ کورونا بحران کے دوران اقلیتوں کو ہدف بنانے کے معاملے میں ہندوستان پہلے مقام پر ہے۔ اس طرح کا انکشاف امریکہ کے تھنک ٹینک ’پیو ریسرچ سنٹر‘ نے اپنی ایک تحقیق میں کیا۔
رپورٹ کے مطابق کورونا بحران کے دوران ہندوستان میں مذہبی بنیاد پر اقلیتوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا اور ہندوستان، دنیا میں سب سے خراب کارکردگی والے ممالک کی فہرست میں پہلے مقام پر ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ اس دوران سوشل میڈیا پر اقلیتوں کے خلاف کئی طرح کی مہم بھی چلائی گئیں اور کورونا وبا کے دوران الگ الگ طرح کے ہیش ٹیگ کے ذریعہ اقلتیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں #CoronaJihad جیسے ہیش ٹیگ بھی شامل ہیں۔
پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیق نے مجموعی طور پر دنیا کے 198 ممالک کو اپنی تحقیق کے دائرے میں لیا۔ ان میں سب سے خراب کارکردگی ہندوستان کی دکھائی گئی۔ وہیں نائیجیریا، افغانستان، اسرائیل، مالی، صومالیہ اور پاکستان کو بھی ہندوستان سے بہتر بتایا گیا جبکہ فہرست میں مصر، لیبیا اور سیریا جیسے ممالک کو بھی شامل کیا گیا۔ فہرست میں پہلی رینک کا مطلب سب سے خراب کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
Religious violence in India
India saw highest levels of Covid-19 related religious hostilities in 2020: Pew Research Center
India tops list of Covid-related religious hostilities in 2020: Pew Research Center
کورونا کے دوران اقلیتوں پر سنگین مظالم ڈھائے گئے: پیو ریسرچ سنٹر کی تحقیق کے مطابق ہندوستان کی پوزیشن نائیجیریا اور افغانستان سے بھی گئی گذری!