ناگپور: شیونی فاریسٹ ایئریا، چندر پور کے تاڈوبا ٹائیگر ریزروو کے بفر زون میں گذشتہ روز شیر کے چار بچے مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ شیرنی کی لاش ملنے کے تین دن بعد پیش آیا جبکہ ایسا مانا جارہا ہے کہ مرنے والی شیرنی ان بچوں کی ماں کی تھی۔
شیر کے بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی تاہم ان کی عمر تقریباً 3-4 ماہ بتائی جارہی ہے۔ شیونی فاریسٹ رینج کے تحت جنگل کے کمپارٹمنٹ نمبر 265 سے یہ لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ تین روز قبل بچوں کی مشتبہ ماں کی لاش اسی علاقے کے 75 ویں کمپارٹمنٹ سے ملی تھی۔
شیر کے چار مردہ بچوں پر کاٹنے کے نشان پائے گئے جس سے ایسا لگتا ہے کہ کسی شیر نے انہیں مارا ہوگا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چندر پور میں ٹرانزٹ ٹریٹمنٹ سینٹر لایا گیا۔
Four tiger cubs found dead in Maharashtra’s Tadoba Andhari reserve’s buffer zone
مہاراشٹرا کے تاڈوبہ ریزروو میں شیر کے چار بچے مردہ پائے گئے