گجرات انتخابات میں بی جے پی نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بی جے پی نے گجرات اسمبلی انتخابات میں مسلسل ساتویں بار کامیابی حاصل کی۔ ریاست کی 182 رکنی اسمبلی میں گزشتہ 27 سالوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی اس بار 156 نشستوں پر قبضہ جمایا ہے جبکہ کانگریس نے صرف 17 حلقوں پر جیت حاصل کی ہے وہیں عام آدمی پارٹی نے چار اور سماج وادی پارٹی نے ایک سیٹ کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ہے۔
پی ایم مودی نے گجرات جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹویٹ کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، ‘شکریہ گجرات میں بے مثال انتخابی نتائج دیکھ کر بہت سارے جذبات سے مغلوب ہوں۔ لوگوں نے ترقی کی سیاست کو برکت دی ہے اور اس خواہش کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ تیز رفتاری سے جاری رہے۔میں گجرات کی عوامی طاقت کو سلام کرتا ہوں۔
اسی طرح ہماچل پردیش کے وزیراعلیٰ نے جے رام ٹھاکر نے اسمبلی انتخابات میں شکست کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں۔ یہاں کانگریس نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات گزشتہ 35 برسوں سے جاری اقتدار کی تبدیلی کا رجحان ایک بار پھر دہرایا گیا ہے۔ یہاں کے عوام نے کانگریس کو ایک بار پھر اقتدار دیا ہے۔ ہماچل پردیش کے انتخابی نتائج کے واضح ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر جے رام ٹھاکر نے شملہ راج بھون پہنچ کر اپنا استعفیٰ گورنر کو سونپ دیا ہے۔
BJP Gets Unprecedented Mandate in Gujarat; Congress Wins HP
گجرات میں بی جے پی نے ریکارڈ توڑ جیت درج کی، ہماچل میں کانگریس کو ملا اقتدار