حیدرآباد میں بی جے پی کے ریاستی دفتر کے قریب جشن منانے کے دوران افراتفری پھیل گئی۔ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے ساتھ ہی بی جے پی کارکنوں نے تلنگانہ بی جے پی دفتر کے قریب جشن منایا اور خوب آتش بازی کی جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آتشبازی کی وجہ سے دفتر کے قریب لگے فیلکس بورڈ میں آگ بھڑک اٹھی وہیں قریب میں پڑی لکڑی کی وجہ سے آگ زور نے زور پکڑ لیا تھا۔
حادثہ پیش آنے کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ بعدازاں فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد سب نے راحت کی سانس لی۔
Massive Fire erupts at BJP office in hyderabad
حیدرآباد میں بی جے پی دفتر کے قریب آگ بھڑک اٹھی، گجرات جیت کا جشن منانے کے دوران حادثہ