مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2017 سے 2021 کے درمیان ملک میں فرقہ وارانہ یا مذہبی فسادات سے متعلق 2908 معاملات درج کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے 2900 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ تاہم، حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے 2021 میں اس طرح کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کے 2900 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ تاہم، حکومت کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے 2021 میں اس طرح کے واقعات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 جولائی 2018 کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں ریاستوں سے یہ کہا کہ وہ تشدد کو بھڑکانے والی فرضی خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ پر نظر رکھیں، ان کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ سختی سے نمٹیں۔
More than 2,900 cases of communal violence reported in five years: Nityanand Rai
ملک میں پانچ سالوں کے دوران 2900 سے زائد فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات پیش آئے