ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ میں ضمانت پر رہا ملزمین دوبارہ گرفتار، جیل سے رہائی کے فوراً بعد تلنگانہ پولیس کی کاروائی

تلنگانہ میں ٹی آر ایس ارکان کی خریدی کے معاملہ میں 7 دسمبر کو عدالت نے دو ملزمین کی ضمانت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم آج 8 دسمبر کو دونوں ملزمین جیل سے رہا ہوگئے لیکن تلنگانہ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں رہائی کے فوری بعد دونوں ملزمین کو ایک دوسرے معاملہ میں گرفتار کرلیا۔

رام چندر بھارتی پر متعد پاسپورٹ، آدھار کارڈ اور دیگر دستاویز رکھنے کا معاملہ درج کیا گیا تھا جبکہ نند کمار کے خلاف دھوکہ دہی و دیگر جرائم کے معاملات میں پانچ مقدمات درج کئے گئے تھے۔

8 دسمبر کو دونوں ملزمین رام چندر بھارتی اور کے نند کمار کو چنچلگوڑا سنٹرل جیل سے ضمانت پر رِہا کیا گیا تاہم رہائی کے فوراً بعد بنجارا ہلز پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد دونوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پجاری رام چندر بھارتی کے بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں سے قریبی تعلقات ہیں۔

MLAs poaching case accused duo arrested again
ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ میں ضمانت پر رہا ملزمین دوبارہ گرفتار، جیل سے رہائی کے فوراً بعد تلنگانہ پولیس کی کاروائی

اپنا تبصرہ بھیجیں