گجرات انتخابات میں جمال پور کھڑیا سے کانگریسی امیدوار عمران کھیڑا والا نے 45.88 فیصد ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
گجرات اسمبلی انتخاب 2022 کی حیران کن بات یہ ہے کہ اس مرتبہ صرف ایک رکن اسمبلی ہی منتخب ہوا ہے۔ کانگریس کے عمران کھیڑا والا پوری گجرات اسمبلی میں ایکلوتے مسلم رکن ہیں جنہیں جمال پور کھڑیا سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقہ سے بھی کامیابی حاصل کرنا عمران کےلیے انتہائی مشکل تھی کیونکہ اسی حلقہ سے عام آدمی پارٹی اور مجلس نے بھی مسلم امیدوار کو اتارا تھا تاہم کانگریس کے امیدوار عمران نے 45.88 فیصد ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ 182 اسمبلی سیٹ میں سے بی جے پی نے 156 پر قبضہ کر لیا اور کانگریس کے حصے میں محض 17 اور عآپ کے حصے میں 5 سیٹیں آئیں۔ 1 سیٹ پر سماجوادی پارٹی امیدوار کو کامیابی ملی، جبکہ 3 آزاد امیدوار فتحیابی کا پرچم لہرا سکے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بی جے پی نے کسی بھی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا تھا جبکہ کانگریس نے 6 اور عآپ نے تین مسلم امیدوار کھڑا کیا تھا وہیں مجلس نے متعدد سیٹوں پر مسلم امیدوار اتارے تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔
Only one Muslim candidate won in the Gujarat Assembly elections
گجرات اسمبلی انتخاب میں صرف ایک مسلم امیدوار نے کامیابی حاصل کی