دنیا میں خودکشی سے متعلق ایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ خودکشی کے کیسس ریکارڈ کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے دوران 8 لاکھ افراد نے خود اپنے آپ کو مٹالیا جبکہ ان میں سے بیس فیصد کیسز ہندوستان میں درج کئے گئے جو انتہائی تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
وہیں ہندوستان میں سب سے زیادہ خودکشیاں مہاراشٹرا میں ریکارڈ کی گئیں، یہاں 2021 کے دوران 22 ہزار 207 افراد نے خودکشی کی تھی۔
این سی آر بی کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں 1 لاکھ 64 ہزار ہندوستانیوں نے خودکشی کی، تاہم آفیشیل ڈاٹا کے مطابق 2021 میں اوسطاً ہر گھنٹہ 18 اور ایک دن میں 450 افراد نے خودکشی کی۔ کووڈ-19 کے بعد خودکشی کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ہندوستان میں 2020 کے دوران ایک لاکھ 53 ہزار افراد نے خودکشی کی تھی۔
highest suicide death in 2021
2021 کے دوران دنیا میں سے سے زیادہ خودکشیاں، 8 لاکھ افراد نے خود کی ججان لے لی، 20 فیصد خودسوزی کے واقعات ہندوستان میں رپورٹ