دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے آج سُلی ڈیلز نامی ویب سائٹ پر مسلم خواتین کی نیلامی کرنے والے مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کو منظوری دے دی۔ ملزم اومکریشور ٹھاکر کو جنوری میں اندور میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایل جی کے حکم کے بعد دہلی پولیس اب ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلا سکے گی، جس نے مبینہ طور پر سلی ڈیل ایپ اور سلی ڈیل ٹوئٹر ہینڈل بنائے تھے، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلم خواتین کی ورچوئل نیلامی میں شامل تھے۔ جس کا مقصد مسلم کمیونٹی کی تذلیل اور توہین کرنا تھا۔
دہلی پولیس نے مسلم خواتین کو آن لائن نیلامی کیلئے پیش کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزم ٹھاکر نے گزشتہ برس ‘سلی ڈیلز’ نامی ویب سائٹ بنائی تھی جس پر نامور مسلمان خواتین کی تصاویر شیئر کی تھیں۔ 25 سالہ ملزم اومکریشور ٹھاکر نے سلی ڈیلز ویب سائٹ بنائی تھی جبکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
مسلم خواتین کی بڑی پیمانہ پر بیحرمتی کرنے والے ملزم کو دہلی کی ایک عدالت نے گذشتہ مارچ میں یہ کہتے ہوئے ضمانت دی تھی کہ اس نے پہلی بار جرم کیا ہے اور وہ پہلی بار مجرم بنا ہے، اس لیے طویل عرصے تک قید اس کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
ایل نے سی آر پی سی کی دفعہ 196 کے تحت سلی ڈیل کیس میں مرکزی ملزم اومکریشور ٹھاکر کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ دہلی پولیس اب ٹھاکر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرسکے گی، جس نے مسلمان خواتین کی توہین کرنے کے مقصد سے سلی ڈیلز ایپ اور سلی ڈیلز ٹویٹر ہینڈل بنایا تھا۔
ٹھاکر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت بھی مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ’سُلی اور بُلی‘ ایک ہتک آمیز لفظ ہے جو ہندو انتہا پسند مسلمان خواتین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
Delhi Lt Governor Gives Sanction To Prosecute “Sulli Deals” Creator
سُلی ڈیلز ایپ کے ذریعہ مسلم خواتین کی بیحرتی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ چلانے کو منظوری، دہلی پولیس نے گذشتہ مارچ میں اومکریشور ٹھاکر کو کیا تھا گرفتار