دہلی لیکر اسکام معاملہ میں کے کویتا سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ (پوچھے گئے تمام سوالات کے بارے میں جاننے کےلیے تفصیلی خبر پڑھیں)

سی بی آئی نے آج حیدرآباد میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کویتا سے ان کے مکان پر دہلی شراب اسکام کیس کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی۔ سی بی آئی اہلکاروں نے آج صبح گیارہ بجے کویتا کے گھر پہنچے اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت ان سے وضاحت طلب کی۔

کویتا سے دریافت کیا گیا کہ آیا شراب پالیسی کے سلسلہ میں انہوں نے کیا کردار ادا کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس کیس کے تحت سی بی آئی حکام نے ایم ایل سی کویتا پر سوالات کی بارش کردی۔ سی بی آئی افسران کی جانب سے پوچھے گئے سوالات میڈیا کے سامنے آگئے۔

سی بی آئی نے نوٹس میں نشاہدی کی کہ دہلی اکسائز پالیسی کے بارے میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سیسودیا اور 14 دوسروں کے خلاف پروین کمار رائے (ڈائرکٹر وزارت داخلہ) کی طرف سے ملنے والی تحریری شکایت کی بنیاد پر یہ کیس درج کیا گیا ہے۔

سی بی آئی نے کویتا سے حسب ذیل سوالات پوچھے:

دہلی شراب گھوٹالے سے آپ کا کیا تعلق ہے؟
کیا دہلی شراب کی پالیسی کی تشکیل میں آپ کا کوئی کردار تھا؟
کیا آپ امیت اروڑہ کو جانتی ہیں؟
امیت اروڑہ سے کیا تعلق ہے؟
امیت اروڑہ کی کال لسٹ میں آپ کا نمبر کیوں ہے؟
10 موبائل کیوں بدلے گئے؟
کیا آپ کا ساوتھ گروپ میں کوئی کردار ہے؟
امیت اروڑہ نے آپ کا نام کیوں لیا؟
کیا آپ وجے نائر کو جانتے ہیں؟
کیا وجے نائر کو 100 کروڑ روپے کی منتقلی میں آپ کا کوئی کردار تھا؟
کیا شراب بنانے والی کمپنیوں کے حق میں شراب کی پالیسی بنانے میں کوئی کردار ہے؟
کیا آپ نے دہلی میں محکمہ ایکسائز کے افسران سے ملاقات کی؟
کیا آپ شراب کی پالیسی کی تشکیل میں ملوث ہیں؟
امیت اروڑہ اور وجے نائر کے درمیان کیا تعلق ہے؟
کیا آپ ساوتھ گروپ کنٹرولر ہیں؟

Delhi liquor row case: CBI begins questioning KCR’s daughter Kalvakuntla Kavitha
دہلی لیکر اسکام معاملہ میں کے کویتا سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ

اپنا تبصرہ بھیجیں