آج ملک میں اُن سورماﺅں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے 2001 میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی

ملک آج، اُن سورماﺅں کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے جنہوں نے 2001 میں آج ہی کے دن دہشت گردانہ حملے کے خلاف پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے احاطے میں منعقد خراج عقیدت کے ایک پروگرام میں معزز شخصیات شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کریں گی۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج، اُن شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 2001 میں دہشت گردانہ حملے کے خلاف پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی تھیں۔ ایک ٹوئیٹ میں صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ قوم اُن بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے جنہوں نے 2001 میں آج ہی کے دن دہشت گردانہ حملے کے خلاف پارلیمنٹ کا دفاع کرتے ہوئے اپنی قربانیاں دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قوم ان بہادر سورماﺅں کی ہمت اور عظیم قربانیوں کے تئیں ہمیشہ احسان مند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں