انتخابی پالیسی ساز سنیل کے دفتر پر پولیس کاروائی سےکانگریس رہنما ناراض، محمد علی شبیر کا احتجاج

تلنگانہ کانگریس پارٹی کے انتخابی حکمت عملی ساز سنیل کے دفتر پر سائبر کرائم پولیس نے چھاپہ مارا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مادھاپور میں واقع سنیل کے دفتر کی تلاشی لی اور لیپ ٹاپ کو ضبط کرلیا۔

سنیل پر الزام ہے کہ وہ چیف منسٹر کے سی آر اور تلنگانہ حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر فرضی اکاؤنٹس کے ذریعہ پوسٹ کررہےہیں۔ پولیس کی کاروائی پر کانگریس رہنماؤں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کوئی نوٹس دیے بغیر غیر جمہوری طریقے سے کاروائی کی ہے۔

پولیس کاروائی کے بعد متعدد کانگریس رہنماؤں نے سنیل کے دفتر پہنچے جبکہ محمد علی شبیر اور ایم روی نے اس موقع پر احتجاج کیا۔ اس واقعہ کے خلاف ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی نے ریاست بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

Muhammad Ali Shabbir’s protest against police action on Sunil’s office

انتخابی پالیسی ساز سنیل کے دفتر پر پولیس کاروائی سےکانگریس رہنما ناراض، محمد علی شبیر کا احتجاج

اپنا تبصرہ بھیجیں