بھوپال کی نواب کالونی میں محکمہ ریلوے کی جانب سے بلڈوزر کاروائی، تقریباً 25 ہزار مسلمانوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ

مدھیہ پردیش میں بھوپال کے شمالی علاقے عارف نگر نواب کالونی میں ریلوے لائین کے قریب آباد تقریباً 25 ہزار مسلمانوں کو محکمہ ریلوے کی جانب سے بغیر کوئی نوٹس دیئے ان کے مکانات کو منہدم کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد علاقے میں انتہائی کشیدگی و افراتفری کا ماحول ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایاکہ کالونی میں وہ گذشتہ 25 سال سے مقیم ہیں تاہم اب لیکن اچانک محکمہ ریلوے کے ذریعے علاقے کو پوری طرح خالی کرنے کی کاروائی کی جارہی ہے۔ پولیس کی نگرانی میں غریب افراد کے مکانات پر بلڈوزر کے ذریعہ کاروائی کی جارہی ہے۔

لوگ پریشان ہیں کہ سردی کے موسم میں چھوٹے بچوں اور بزرگوں کے ساتھ کہاں جائیں؟مقامی افراد نے حکومت و محکمہ ریلوے سے دوسرے مقام پر انہیں بسانے کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تقریباً 25 ہزار غریب مسلمان جس مقام پر آباد ہیں وہاں بلڈوزر کاروائی کی جارہی ہے جبکہ کوئی بھی ان کی مدد کےلیے آگے نہیں آرہا ہے۔ کسی سیاسی پارٹی کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں کوئی احتجاج نہیں کیا جارہا ہے۔

About 25,000 Muslims of Bhopal’s Nawab Colony are feared to be homeless
بھوپال کی نواب کالونی میں محکمہ ریلوے کی جانب سے بلڈوزر کاروائی، تقریباً 25 ہزار مسلمانوں کے بے گھر ہونے کا اندیشہ

اپنا تبصرہ بھیجیں