شری رام سینا کے صدر پرمود متالک نے کرناٹک میں اُڈپی کے کارکلا حلقہ سے انتخابی اکھاڑے میں اُترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کے اعلان کے بعد بی جے پی پریشان ہے جبکہ کانگریس اپنے فائدہ کی تلاش میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق اُڈپی ضلع کے 5 اسمبلی حلقوں میں سے کارکلا کے سوا بقیہ چاروں حلقوں میں بی جے پی اپنے نئے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کی تیاری کررہی ہے لیکن کارکلا میں مجبوری کے چلتے سنیل کمار کو ہی ٹکٹ دینے کا بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے۔ پرمود متالک کے اعلان کے بعد بی جےپی کارکنوں میں عدم اطمینان پایا جارہا ہے۔
ان سب کے درمیان کانگریس اپنا فائدہ تلاش کررہی ہے۔ سنگھ پریوار کے قریبی مانے جانے والے پرمود متالک ایک کٹر ہندووادی رہنما ہیں۔ انہوں نے شری رام سینا کی بنیاد ڈالی۔ ماضی میں انہوں نے مسلمانوں کے خلاف متعدد مرتبہ متنازعہ ریمارکس کئے تھے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔
Muthalik to contest in Karnataka Assembly polls
مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات دینے والے پرمود متالک اب انتخابات میں حصہ لیں گے، بی جے پی پریشان