Biryani Is The King بریانی، سموسہ اور گلاب جامن کو پہلا مقام حاصل، 2022 کے دوران سوئگی نے ہر منٹ 137 بریانی کے پیکٹ سربراہ کئے

بریانی نہ صرف حیدرآباد بلکہ سارے ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول ترین اور پسندیدہ ڈش ہیں۔ یہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ ہندوستان بھر میں بریانی کے شوقین سب سے زیادہ موجود ہیں۔ اس سال ہندوستان بھر میں سب سے زیادہ چکن بریانی کے آرڈر ملے ہیں۔

اس سال ملک فوڈ ڈیلیوری کمپنی Swiggy کے ایپ پر ملک بھر میں سب سے زیادہ آرڈر چکن بریانی کے ملے ہیں۔ سوئگی نے 2022 میں موصول ہونے والے آرڈرز کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ساتویں سال بھی بریانی کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ 2022 کی رپورٹ میں بریانی نے ٹاپ پوزیشن حاصل ہے جس میں بتایا گیا کہ ایپ کے ذریعہ فی سیکنڈ 2.28 چکن بریانی کے آرڈر ملے ہیں۔

تفصیلات کے مابق سویگی نے ایک منٹ میں137 بریانی کے پیکٹ گاہکوں کو سربراہ کئے ہیں۔ بریانی کے بعد مسالہ دوشہ، چکن فرائیڈ رائس، پنیر بٹر مسالہ، بٹر نان، ویج فرائیڈ رائس، ویج بریانی اور تندوری چکن کے سب سے زیادہ آرڈر ملے ہیں۔

وہیں جہاں تک غیرملکی پکوانوں کا تعلق ہے ہندوستانیوں نے سب سے زیادہ اطالوی پاستا، پیزا، میکسیکن بول اور مسالیدار رومین کا آرڈر دیا ہے۔ اسنیکس کیٹیگری میں سموسہ سرفہرست ہیں۔ سوئگی کو 2022 کے دوران سموسوں کے 40 لاکھ آرڈر ملے۔ پاپ کارن، پاؤ بھاجی، فرنچ فرائز اور گارلک بریڈ اسٹکس کے بھی اچھے آرڈر ملے ہیں۔ سب سے زیادہ آرڈر کیے جانے والے میٹھوں میں گلاب جامن، رس ملائی، چاکلیٹ کیک، رس گلا اور چاکوچپس آئس کریم بالترتیب ٹاپ 5 میں ہیں۔
Biryani Is The King بریانی، سموسہ اور گلاب جامن کو پہلا مقام حاصل، 2022 کے دوران سوئگی نے ہر منٹ 137 بریانی کے پیکٹ سربراہ کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں