تلنگانہ کانگریس پارٹی میں بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ سینئر رہنماؤں کی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر ریونت ریڈی سے ناراضگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پی سی سی کی حالیہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد پارٹی میں اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آئے ہیں۔ نئی تشکیل شدہ پی سی سی کمیٹیوں میں ترجیح نہ ملنے پر سینئر رہنما، ریونت سے ناراض ہیں۔
اس مسئلہ کو لیکر سینئر رہنماؤں کے درمیان گفتگو جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز متعدد سینئر رہنماؤں نے بھٹی وکرمارکا کے گھر پر اس مسئلہ کو لیکر ملاقات کی۔ ان کا خیال ہے کہ عہدے ان لوگوں کو دیئے گئے ہیں جن کا کانگریس پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران ناانصافی کی گئی۔
سینئر رہنماؤ نے ریونت کے زیراہتمام پروگرامز کا بائیکاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ اس کے نتیجے میں سینئرز اتوار کو حیدرآباد کے گاندھی بھون میں ہونے والی پی اے سی اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاسوں سے دور رہے۔
Political war in Telangana Congress
کانگریس میں اندرونی اختلافات عروج پر، سینئر رہنماؤں کی ریونت ریڈی سے ناراضگی جاری