نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں میڈیکل شاپ کے مالک اومیش قتل معاملہ میں چارج شیٹ داخل کردی۔ این آئی اے کی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے کچھ کٹر حامی امیش کے قتل میں ملوث ہیں۔
چارج شیٹ کے انکشاف کے بعد گودی میڈیا کی جانب سے تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کی سازش شروع ہوگئی۔ این آئی اے کے دعوے کے بعد خبر کو بڑھاچڑھاکر پیش کیا جارہا ہے اور بے بنیاد الزام تراشی بھی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اومیش کولہے نے ملعون نو پور شرما کی سوشل میڈیا پر حمایت کی تھی اس کی تائید میں ایک پوسٹ کیا تھا جبکہ بی جے پی رہنما نے ایک ٹی وی چینل پر بحث کے دوران پیغمبر اسلام کے خلاف گستاخانہ تبصرہ کیا تھا۔ قبل ازیں راجستھان میں ٹیلر کنہیا لال کا نوپور شرما کی حمایت کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
وہیں گزشتہ ہفتہ کو داخل کی گئی چارج شیٹ میں این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ اس کیس میں گرفتار تمام 11 ملزمین کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ چارج شیٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ یہ قتل پیغمبر اسلام کی مبینہ توہین کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔ چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ سارے معاملہ کا ماسٹر مائنڈ عرفان خان ہے جو تبلیغی جماعت کا کٹر حامی ہے۔
گیارہ ملزمین میں عرفان شیخ، شعیب خان، مدثر احمد، عاطف رشید، یوسف خان، عبدلتوفیق، شاہ رخ پٹھان، شمیم احمد، عبدالارباز، مولوی مشفیق احمد اور فیروز احمد شامل ہیں۔
Tablighi Jamaat radicals killed Umesh Kolhe: NIA Claim
تبلیغی جماعت کے کٹر حامیوں نے اومیش کولہےکا قتل کیا، چارج شیٹ میں این آئی اے کا دعویٰ۔ گودی میڈیا کی جانب سے بے بنیاد خبروں کے ذریعہ دینی جماعت کو بدنام کرنے کی سازش