ملک کی متعدد ریاستوں میں جبری مذہب تبدیلی و مبینہ لو جہاد کے خلاف قانون سازی کی جارہی ہے۔ وہیں اس مسئلہ پر اب اب جمعیت علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کا کہنا ہے کہ صرف شادی کرنے کےلیے تبدیلی مذہب کرنا مناسب نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئے۔
مولانا محمود مدنی نے ہریانہ کے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی حمایت کی اور کہا کہ صرف شادی کےلیے تبدیلی مذہب نہیں ہونا چاہئے۔ جمعیۃ علما ہند کے صدر نے ہریانہ میں لاگو کئے گئے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف شادی کرنے کیلئے مذہب تبدیل نہیں کیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ مذہب کا معاملہ دل اور روح سے ہونا چاہئے، کسی مذہب کو دل اور روح سے صحیح سمجھ کر اختیار کرنا مناسب ہوگا لیکن صرف شادی کےلیے مذہب تبدیل کرنا نامناسب ہے۔
واضح رہے کہ ہریانہ میں شادی کےلیے مذہب تبدیل کرنے کے خلاف قانون کو نافذ کیا گیا ہے۔
Maulana Mahmood Madani Support Haryana’s anti-conversion law
ہریانہ کے مخالف مذہب تبدیلی قانون کی مولانا محمود مدنی نے حمایت کی