ثانیہ مرزا ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ

اترپردیش میں مرزا پور کے رہنے والے ایک ٹی وی میکانک کی بیٹی ثانیہ مرزا کو ہندوستانی فضائیہ نے فائٹر پائلٹ کی تربیت کےلیے منتخب کیا ہے جبکہ وہ ملک کی پہلی مسلم لڑکی اور ریاست کی پہلی آئی اے ایف پائلٹ ہوں گی۔

ثانیہ مرزا، مرزا پور دیہات کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت جسوور گاؤں کی رہنے والی ہے۔ ثانیہ نے این ڈی اے کے امتحان میں شاندار کامیابی کے ذریعہ یہ پوزیشن پوزیشن حاصل کی۔ ثانیہ نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا ہے بلکہ قوم و ملت کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے۔

ثانیہ کے والدین والدین کے علاوہ مقامی لوگ کافی خوش ہے اور ثانیہ کی ستائش کررہے ہیں۔ ثانیہ کے والد شاہد علی نے کہاکہ ثانیہ مرزا ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہے، ثانیہ ملک کی دوسری لڑکی ہے جسے فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا وہیں یہ پہلی مسلم لڑکی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ثانیہ کی والدہ تبسم مرزا نے کہاکہ ہماری بیٹی نے سارے ملک کے علاوہ قوم و ملت کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اس نے اپنا فائٹر پائلٹ بننے کا خواب پورا کیا۔ ثانیہ مرزا نے پہلی مسلم لڑکی فائٹر پائلٹ کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا۔

ثانیہ مرزا 27 دسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کو باقاعدہ طور پر جوائن کریں گی۔

UP’s Sania Mirza To Become India’s 1st Muslim Woman Fighter Pilot
ثانیہ مرزا ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں