انڈومان کے قریب سمندر میں ایک سو سے زائد روہنگیا پھنسے ہوئے ہیں، بھوک اور پیاس سے 20 جاں بحق

انڈومان جزیرہ کے قریب تقریباً ایک سو نسلی روہنگیا ایک کشتی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان میں سے کم از کم 20 افراد بھوک اور پیاس کے سبب جاں بحق ہوچکے ہیں۔

روہنگیا کی امداد کےلیے سرگرم رہنے والے کرس لیوا نے بتایا کہ یہ بہت خوفناک ہے اور ہمیں پتہ چلا ہے کہ تقریباً 20 روہنگیا ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں کچھ بھوک اور پیاس کی وجہ سےاور کچھ نے مایوسی کے عالم میں سمندر میں چھلانگ لگادی۔

ایک اور اطلاع کے مطابق روہنگیا مہاجرین کھلے آسمان تلے بیچ سمندر میں ایک چھوٹی سی کشتی میں تقریباً 25 روز سے پھنسیں ہوئے ہیں۔ غذا و پانی ختم ہونے کی وجہ سے کشتی میں سوار 20 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

وہیں نئی دہلی میں ایک سماجی کارکن پریالی نے بتایا کہ روہنگیاؤں کی کشتی کی حالت انتہائی بدتر ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ دو نوجوان ایسے بھی ہیں جنہوں نے ناامیدی کی وجہ سے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی ختم کرلی کیونکہ انہیں سمندر میں پھنسے ہوئے 25 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔

Over 100 Rohingya Stranded At Sea Near Andamans, Many Feared Dead
انڈومان کے قریب سمندر میں ایک سو سے زائد روہنگیا پھنسے ہوئے ہیں، بھوک اور پیاس سے 20 جاں بحق

اپنا تبصرہ بھیجیں