حیدرآباد میں جائیداد کےلیے تائی نے کیا بھتیجے کا قتل

کاماٹی پورہ پولیس نے ایک آئی ٹی ملازم کے قتل کے معمہ کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے مقتول کی ایک خاتون رشتہ دار سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ وہیں مقتول کی شناخت 30 سالہ میر باسط علی کے طور پر کی گئی تھی جو حیدرآباد کے پرانے شہر میں فتح دروازہ کا رہائشی تھا۔

گرفتار افراد کی شناخت 39 سالہ شاکرہ بیگم (جو بیوہ ہے)، 30 سالہ سید عرفان (پراپرٹی ایجنٹ)، 35 سالہ شیوا کمار (ایومنٹ منیجر) اور 18 سالہ سید عظیم (نجی ملازم) کے طور پر کی گئی۔

کاماٹی پورہ انسپکٹر ٹی کماریا نے بتایا کہ باسط علی کے والدین کا انتقال ہوچکا تھا جبکہ شاکرہ بیگم نے ہی باسط کی پرورش کی تھی جو مقتول کی تائی ہے۔ باسط علی اور شاکرہ بیگم کے درمیان جائیداد کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔

شاکرہ بیگم نے سید عرفان کے ساتھ ملکر باسط کے قتل کا پلان بنایا تھا تاہم گذشتہ منگل 20 دسمبر کو جب باسط علی گھر میں اکیلا تھا تو اس کا قتل کردیا گیا۔

Four arrested in Hyderabad Fateh Darwaza murder case
حیدرآباد میں جائیداد کےلیے تائی نے کیا بھتیجے کا قتل

اپنا تبصرہ بھیجیں