امریکا: موسم سرما کا بدترین طوفان، 23 افراد ہلاک

امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، اب تک برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسمِ سرما کے بدترین طوفان کی وجہ سے امریکا بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کے کچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ جبکہ 6600 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور، نیو یارک کے ایئر پورٹس پر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برف باری سے امریکی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، شہر بفالو میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، صورتِ حال کے پیشِ نظر بفالو کی ایری جھیل کے کنارے واقع کاؤنٹی میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

امریکا میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کےکچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو چکا ہے، اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ اور 6600 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے۔

مسلسل ہونے والی برفباری میں مجموعی طور پر 22 افراد ہلاک ہوگئے، 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاؤسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

23 die amid bone-chilling winter storm in US
امریکا: موسم سرما کا بدترین طوفان، 23 افراد ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں