ایک اور نیا دعویٰ: آگرہ قلعہ کی مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے مورتیاں دبی ہیں

اترپردیش میں متھرا ڈویژن فاسٹ ٹرکٹ کورٹ میں آگرہ کی بیگم صاحبہ مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے ٹھاکر کیشو دیو کی مورتی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ جسٹس نیرج گوڑ کی بنچ کے روبرو دائر کی گئی عرضی عدالت سے بیگم صاحبہ مسجد آگرہ کی سیڑھیوں کے نیچے دبے ٹھاکر کیشو دیو کی مورتی کو نکانے کا مطالبہ کیا گیا، اب اس معاملہ پر آئندہ سماعت 23جنوری 2023 کو ہوگی۔

شری کرشن جنم بھومی مکتی نیاس کے صدر ایڈوکیٹ مہیندر پرتاپ سنگھ نے متھرا کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں داخل عرضی میں دعویٰ کیا کہ اورنگ زیب نے مبینہ طور پر بھگوان کرشن کے مندر کو گرایا اور ٹھاکر کیشو دیو کی مورتی کو آگرہ بھیج دیا جسے مسجد کی سیڑھیوں میں دفن کیا گیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیگم صاحبہ کی مسجد کی سیڑھیوں سے لوگوں کی آمد و رفت کو بند کردیا جائے اور سیڑھیوں کے نیچے دفن مورتی کو دوبارہ ٹھاکر کیشو دیو مندر میں نصب کیا جائے۔

Thakur Keshavdev Statue Is Buried Under The Stairs Of The Mosque In Agra Fort, Claimed In Court

اپنا تبصرہ بھیجیں