کرنسی نوٹوں سے گاندھی جی کی تصویر کو ہٹادیا جائے، آر بی آئی اور مرکزی حکومت پر تشار گاندھی کا طنز

مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے ڈیجیٹل کرنسی پر گاندھی جی کی تصویر نہ لگانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تشار ارون گاندھی نے ٹویٹر پر طنزیہ لہجے میں لکھاکہ ’نئی متعارف کرائی گئی ڈیجیٹل کرنسی میں باپو کی تصویر شامل نہ کرنے کے لیے آر بی آئی اور حکومت ہند کا شکریہ، اب برائے مہربانی کاغذی کرنسی سے بھی گاندھی جی کی تصویر کو ہٹا دیں‘۔

تشار گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ کرنسی نوٹوں سے گاندھی کی تصویر ہٹا دی جانی چاہیے۔ انہوں نے آر بی آئی کی جانت سے متعارف کی گئی ڈیجیٹل کرنسی سے باپو کی تصویر ہٹانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کرنسی نوٹوں سے بھی ان کی تصویر کو ہٹا دیا جانا چاہئے۔

حال ہی میں، آر بی آئی نے سنٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی/ای روپیہ) کا آغاز کیا ہے اور کچھ شہروں میں تجرباتی طور پر اس کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔ نئی متعارف کرائی گئی ڈیجیٹل کرنسی پر باپو کی تصویر نہ ہونے پر تشار گاندھی نے آر بی آئی اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔

ابھی تک اس سلسلہ میں آر بی آئی یا حکومت ہند کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

‘Remove Bapu’s image from notes too,’ Mahatma Gandhi’s kin fumes
کرنسی نوٹوں سے گاندھی جی کی تصویر کو ہٹادیا جائے، آر بی آئی اور مرکزی حکومت پر تشار گاندھی کا طنز

اپنا تبصرہ بھیجیں