اتر پردیش میں مزید دو مقامات کے ناموں کو تبدیل کردیا جائے گا، مرکز نے این او سی دے دیا

مرکزی وزارت داخلہ نے گورکھپور اور دیوریا اضلاع میں دو مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کےلیے اتر پردیش حکومت کو نو-آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دے دیا ہے۔

اترپردیش میں اب دو مقامات کے ناموں کو تبدیل کردیا جائے گا جن میں گورکھپور ضلع میں میونسپل کونسل ‘مندیرا بازار’ کا نام ‘چوری-چورا’ اور ‘تیلیا افغان’ گاؤں کا نام تبدیل کرکے ‘تیلیا شکلا’ رکھ دیا گیا۔
اس سلسلہ میں مرکز سے این او سی کےلیے آدتیہ ناتھ حکومت نے سفارش کی تھی۔ آج سرکاری عہدیداروں نے اطلاع دی کہ گورکھپور ضلع میں نگر پالیکا پریشد منڈیرا بازار کا نام بدل کر ’چوری چورا‘ کر دیا گیا ہے، اور دیوریا ضلع کے تیلیا افغان گاؤں کا نام بدل کر ’تیلیا شکلا‘ کیا گیا ہے۔

اتر پردیش میں ناموں کو بدلنے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی حکومت میں ریلوے اسٹیشن، شہروں، سڑکوں اور چوراہوں کے نام بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Chauri-Chaura’ and ‘Telia Afghan’ to ‘Telia Shukla’: MHA’s nod to change names in UP
اتر پردیش میں مزید دو مقامات کے ناموں کو تبدیل کردیا جائے گا، مرکز نے این او سی دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں