پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی بڑی کاروائی، کیرالا میں 56 مقامات پر چھاپے

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے آج بڑے پیمانہ پر دہشت گرد سازش کیس کے سلسلے میں کیرالہ کے متعد مقامات پر ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان سے منسلک مقامات پر چھاپے مارے۔

این آئی اے نے آج پی ایف آئی سازش کیس کے سلسلے میں کیرالہ کے تقریباً 56 مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کاروائی کیرالہ پولیس کے ساتھ مل کر کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک مخالف اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے بعد مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) اور اس سے منسلک اداروں پر پابندی عائد کردی جبکہ یہ پابندی اگلے پانچ سال کے لیے لگائی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کا ماننا ہے کہ پی ایف آئی ہندوستان میں خفیہ ایجنڈا چلا کر ایک خاص طبقہ کو بنیاد پرست بنایا جارہا ہے۔ اس کے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں سے بھی روابط ہیں۔

NIA Conducts Raids In 56 Locations Linked To PFI In Kerala
پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی بڑی کاروائی، کیرالا میں 56 مقامات پر چھاپے

اپنا تبصرہ بھیجیں