نابالغ لڑکی کے ساتھ 2 سال تک عصمت دری کرنے والے ملزم مہنت سرجو مہاراج کو پولیس نے آشرم سے گرفتار کرلیا

نابالغ کی عصمت ریزی کرنے کے الزام میں سرجو مہاراج کو گرفتار کیا گیا۔ راجستھان کے بھیلواڑہ ضلع میں عصمت دری کے مبینہ معاملے میں مہنت سرجو داس مہاراج کی گرفتاری ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں بھیلواڑہ کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ چنچل مشرا نے جمعرات کے روز بتایا کہ ملزم سرجو داس مہاراج کو جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ (پاکسو) ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (عصمت دری) کے تحت درج معاملے میں بدھ کے روز اس کے آشرم سے گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ چنچل مشرا نے بتایا کہ 17 سالہ نابالغ لڑکی مانڈل تھانہ میں مہنت کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا، متاثرہ کے مطابق سرجو مہاراج 2 سال سے اس کی عصمت دری کر رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل متاثرہ کی ماں کے چہرے پر تیزاب پھینک کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن اس معاملے میں مہنت کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا تھا۔ نابالغ لڑکی اور اس کی ماں ہنومان مندر میں ہی کام کرتی تھیں۔ معاملہ بے حد حساس ہونے کی وجہ سے پولیس نے دو بار جانچ کرنے کے بعد ہی آشرم میں چھاپہ ماری کی۔ حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے آٹھ تھانوں کی پولیس نے مہنت کو گرفتار کیا۔

Mahant Sarju Das Maharaj arrested for raping minor girl for two years in Bhilwara
نابالغ لڑکی کے ساتھ 2 سال تک عصمت دری کرنے والے ملزم مہنت سرجو مہاراج کو پولیس نے آشرم سے گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں