کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ انتقال کر گئے

سابق مسیحی روحانی پیشوا بینیڈکٹ 95 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سابق پوپ بینیڈکٹ طویل عرصہ سے بیمار تھے تاہم آج صبح ساڑھے نوبجے وہ دنیا سے رخصت ہو گئے ،600سالہ تاریخ میں پوپ بینیڈکٹ پہلے روحانی پیشو اتھے جنہوں نے اپنا عہدہ خود چھوڑا۔

ویٹیکن چرچ کے ترجمان میتھیو برونی نے سنیچر کی صبح اپنے بیان میں کہا کہ ’میں افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ پوپ ایمریٹس بینیڈکٹ 16 آج صبح ساڑھے نو بجے ویٹی کن میں انتقال کر گئے ہیں۔ اس بارے میں مزید معلومات بعد میں دی جائیں گی۔پوپ بینیڈکٹ نے 11 فروری 2013 کو دنیا کو دنگ کر دیا تھا جب انہوں نے اپنے مخصوص لہجے میں اعلان کیا کہ اب وہ ایک ارب 20 کروڑ کیتھولک چرچ کا نظام چلانے کی طاقت نہیں رکھتے۔

یوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پوپ بینیڈکٹ کیتھولک چرچ کی 600 سالہ تاریخ میں استعفیٰ دینے والے پہلے پوپ قرار پائے۔ ان کے اس ڈرامائی فیصلے نے اس کانفرنس کی راہ ہموار کی جس نے پوپ فرانسس کو ان کا جانشین منتخب کیا۔ اس کے بعد دونوں پوپ ویٹیکن میں ساتھ ساتھ رہتے تھے۔

Former Pope Benedict XVI dies at 95

اپنا تبصرہ بھیجیں