کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے سر گنگارام اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ سونیا گاندھی کو کچھ ٹیسٹ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
قبل ازیں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد سونیا گاندھی کو سر گنگارام اسپتال میں شریک کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد وہ باقاعدگی سے چیک اپ کروا رہی ہیں۔
سونیا گاندھی کی دختر پرینکا گاندھی واڈرا بھی ہسپتال میں اپنی ماں کے ساتھ تھیں۔ انہوں نے آج راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ نہیں لیا۔
سونیا گاندھی گنگا رام اسپتال میں شریک
Sonia Gandhi admitted to hospital Ganga Ram Hospital