حیدرآباد: پرانے شہر کے اے ٹی ایم میں پانچ سو کے بجائے 2500 روپئے نکلنے لگے

حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مغلپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہری باولی چوک پر واقع ایچ ڈی ایف سی بینک کے اے ٹی ایم سنٹر میں ایک شخص نے صرف پانچ سو روپئے نکالنے کی کوشش کی لیکن مشین سے دو ہزار پانچ سو روپئے نکلے۔ یہ دیکھ کر وہ حیران رہ گیا اور فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اے ٹی ایم سنٹر پر پہنچ چکی تھی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بنک عہدیداروں سے رابطہ قائم کیا اور انہیں فوری طلب کرلیا۔ فوری طور پر اے ٹی ایم سنٹر کو بھی بند کردیا گیا۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ایسا ہورہا ہے۔ اس اے ٹی ایم سنٹر پر پانچ سو روپئے نکالنے پر مشین سے دو ہزار پانچ سو روپئے نکل رہے تھے۔

500 was drawn from atm and get 2500 rupees at HDFC Bank in Old city Hyderabad
حیدرآباد: پرانے شہر کے اے ٹی ایم میں پانچ سو کے بجائے 2500 روپئے نکلنے لگے

اپنا تبصرہ بھیجیں