اسرائیل نے دنیا کے سب سے پرانے فلسطینی قیدی کریم یونس کو رہا کردیا

قابض اسرائیلی حکومت نے سب سے پرانے فلسطینی قیدی کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 66 سالہ فلسطینی کریم یونس نے 40 سال اسرائیلی جیل میں قید کی سزا کاٹی۔

کریم یونس کو 6 جنوری 1983ء میں غیرقانونی ہتھیار کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران کریم یونس پر فلسطینی تنظیم پی ایل او کو ہتھیار اسمگل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اسرائیلی عدالت نے کریم یونس کو 40 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کریم یونس کے والدین دورانِ قید انتقال کرگئے تھے اور انہیں اپنے والدین کا آخری دیدار نہیں کرنے دیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کریم یونس نے کہا کہ مجھے آزاد کردیا گیا لیکن میں اپنے پیچھے دیگر قیدیوں کو چھوڑ آیا ہوں، مجھے امید ہےکہ ہم جلد ان تمام قیدیوں کی رہائی کی بھی خوشی منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں