حیدرآباد کی مشہور و معروف سہیل ہوٹل جو ملک پیٹ میں واقع ہے میں آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق ہوٹل کے باورچی خانہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد فوری طور پر فائر انجن کو طلب کیا گیا۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ابھی تک نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔ آتشزدگی واقعہ کے بعد پولیس بھی واقعہ پر پہنچ چکی ہے۔