ملک کے شمال مغربی علاقے میں شدید سردی کا زور جاری

پنجاب کے کچھ حصوں‘ ہریانہ‘ چنڈی گڑھ‘ دلّی‘ شمالی راجستھان‘ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدیدسردی کا زور جاری ہے۔ دلّی میں صفدر جنگ میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت ایک اعشاریہ نو ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا‘ جبکہ لودھی روڈ پر یہ دو اعشاریہ آٹھ ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔موسمیات محکمے کے سائنسداں آر کے جینامَنی نے بتایا کہ شمالی بھارت کے کئی حصے کُہرے کی گرفت میں بھی ہیں۔

اُدھر شمالی ریلوے کے ترجمان آر کےرانا نے بتایا کہ کُہرے کی وجہ سے 42 ریل گاڑیاںتاخیر سے چل رہی ہیں۔بہار میں پٹنہ‘ مغربی چمپارن اور بھاگلپور سمیت ریاست کے بیشترحصوں میں شدید سردی کی وجہ سے 10 ویں کلاس تک کے سبھی اسکول 14 جنوری تک بند کردئےگئے ہیں۔ریاست میں شمالی بھارت سے آنے والی سرد ہواﺅں کی وجہ سے شدید سردی پڑ رہی ہے۔ موسمیات محکمے نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے تین چار دن تک سردی کا زور جاری رہےگا۔ پٹنہ سے گزرنے والی کئی ریل گاڑیاں 6 سے 8 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔کُہرے کے سبب پٹنہ اور دربھنگہ ہوائی اڈوں پر ہوائی جہازوں کی پروازوں میں بھی تاخیرہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں