حیدرآباد میں صرف دو گھنٹوں کے اندر سات چین اسنیچنگ کے واقعات

حیدرآباد میں صرف دو گھنٹوں کے اندر 7 مقامات پر چین اسنیچنگ کے واقعات پیش آئے جس کے بعد حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کمشنٹریٹ کی پولیس الرٹ پر ہے۔

اطلاعات کے مطابق حیدرآباد میں دو گھنٹے کے اندر سات مقامات پر چین اسنیچنگ کے واقعات پیش آئے جس کے بعد پولیس کی جانب سے مجرمین کو پکڑنے کےلیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

پولیس نے ان واقعات میں ملوث ملزمین کی شناخت اتر پردیش کے پنکو اور اشوک کے طور پر کی ہے جنہوں نے قبل ازیں بنگلور میں بھی چین اسنیچنگ کی متعدد وارداتیں انجام دی ہیں۔ گذشتہ جمعہ کو انہوں نے بنگلور میں چین اسنیچنگ کی وارداتیں انجام دی تھی تاہم ہفتہ کے روز حیدرآباد میں متعدد وارداتیں انجام دی۔ انہوں نے ہفتہ کی صبح اپل چین اسنیچنگ کرنا شروع کیا اور تقریباً 10 کیلومیٹر کے احاطہ میں ملزمین نے 7 وارداتیں انجام دیں، جس میں بوڑھی خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔

صرف دو گھنٹوں میں 7 واقعات کے بعد پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواہد کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق شاطر ملزمین نے نامپلی علاقہ سے ہفتہ کی صبح ایک بائیک کو چوری کیا اور اسی بائیک کے ذریعہ 7 چین اسنیچنگ کے واقعات انجام دینے کے بعد سکندرآباد پیراڈائز پر بائیک کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

قبل ازیں دونوں ملزمین کو بنگلور پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم جیل سے رہا ہونے کے بعد ملزمان دوبارہ چوری کی وارداتیں انجام دینے میں مصروف ہوگئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق شہر حیدرآباد میں دو گھنٹوں کے دوران کل 6 چین اسنیچنگ کے واقعات پیش آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں