دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونائی کمار سکسینہ نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ رہنما شہلا رشید کی جانب سے فوج سے متعلق ٹوئٹ کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی منظوری دے دی ہے۔
ستمبر 2019 میں دہلی کے ایک وکیل آلوک سریواستو کی شکایت کے بعد شہلا رشید کی جانب سے متنازہ ٹوئٹ کرنے کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شہلا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے متنازعہ ٹوئٹ میں مسلح افواج پر کشمیر میں گھروں میں توڑ پھوڑ اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کا الزام لگایا تھا۔
فوج کے خلاف ٹویٹس کے معاملے میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے شہلا رشید کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ قبل ازیں دہلی پولیس نے اس معاملے میں اجازت مانگی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ یہ ٹویٹس معاشرے میں ہم آہنگی کو بگاڑنے اور لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کے لیے کیے گئے۔ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 153A کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ اب LG نے CrPC 1973 کے متعلقہ سیکشن 196 کے تحت کارروائی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
Delhi LG gives nod to prosecute Shehla Rashid over anti-army tweets
دہلی کے ایل جی نے مخالف فوج ٹویٹس کرنے کے الزام میں شہلا رشید کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی