حیدرآباد میں چائنیز مانجہ کی زد میں آنے سے پانچ سالہ لڑکی کا گلہ کٹ گیا

ریاست بھر میں سنکرانتی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر خوب پتنگ بازی کی جاتی ہے۔ آج پتنگ بازی کے نتیجہ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ایل بی نگر میں ایک پانچ سالہ لڑکی کیرتی کے چینی مانجے کی زد میں آنے سے گلہ کٹ گیا اور وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ونستھلی پورم کے رہائشی سافٹ ویر ملازم ونے کمار اپنی اہلیہ کو اپل میٹرو اسٹیشن سے لینے کےلیے اپنے پانچ سالہ لڑکی کیرتی کو بائیک کے سامنے بٹھاکر جارہے تھے کہ ناگول فلائی اوور برج پر اچانک چینی مانجہ کی زد میں آنے سے کیرتی کا گلہ کٹ گیا اور ونے کمار کی ناک بھی شدید زخمی ہوگئی۔ کیرتی کی گردن سے بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا۔

واقعہ کے بعد فوری طور پر لوگوں نے ونے کمار اور ان کے پانچ سالہ لڑکے کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ بعد میں لڑکے کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی سرجری کی جائے گی۔

ونے کمار نے اس معاملہ میں پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Chinese manjha cuts 5 year old girl throat while going on bike in Hyderabad
حیدرآباد میں چائنیز مانجہ کی زد میں آنے سے پانچ سالہ لڑکی کا گلہ کٹ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں