حافظ سعید کے رشتہ دار عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان کے عبدالرحمان مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔ مکی، 26/11 حملوں کے ماسٹرمائنڈ اور لشکرطیبہ کے سربراہ حافظ سعید کا برادرنسبتی ہے۔
گزشتہ برس ہندوستان کی جانب سے چین کی سرزنش کئے جانے کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ پابندی لگائے جانے سے متعلق کمیٹی کے تحت مکی پر پابندی لگائے جانے کی تجویز کو چین نے روک دیا تھا۔ تاہم سلامتی کونسل کی کمیٹی نے 16 جنوری 2023 کو داعش، القاعدہ اور متعلقہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں سے متعلق قراردادوں 1267 (1999)، 1989 (2011) اور 2253 (2015) پر عمل کرتے ہوئے پابندی کو منظوری دی۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2610 (2021) کے پیراگراف اول میں طے شدہ اور منظور کی گئی اثاثوں کو منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی کے تحت اس کے (داعش) اور القاعدہ کی فہرست کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

بھارت اور امریکہ کی جانب سے پہلے ہی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں