وزیر اعظم نریندر مودی 13 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد وہ پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ مودی جنوری میں ہی تلنگانہ کا دورہ کرنے والے تھے اور اس دوران وہ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح انجام دےنے والے تھے تاہم بعد میں پروگرام میں تبدیل کی گئی اور دورہ کو منسوخ کیا گیا تاہم انہوں نے آن لائین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح انجام دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ وزیر اعظم 13 فروری کو حیدرآباد آئیں گے۔ وزیر اعظم مودی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم مودی پریڈ گراؤنڈ میں ایک بہت بڑے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ قبل ازیں وہ 19 جنوری کو تلنگانہ دورہ کرنے والے تھے۔


