حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں نمائش میدان کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقہ میں اتفراتفری پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق ایکزیبیشن گراؤنڈ کے قریب پارکنگ ایریا میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں تقریباً 4 کاروں کو نقصان پہنچا۔
ویک اینڈ کی وجہ سے آج نمائش میں لوگوں کا زبردست ہجوم تھا۔ آگ لگنے کی اطلاع کے فوری بعد فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور بڑی مشقت سے آگ پر قابو پایا گیا۔
آتشزدگی واقعہ کے بعد نامپلی مین روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا اور لوگوں کو کافی مشکلات پیش آئیں۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ الکٹرک کار میں آگ بھڑکنے سے یہ حادثہ پیش آیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


