مرکزی حکومت نے یوٹیوب اور ٹوئٹر کو مودی مخالف بی بی سی کی ڈاکومینٹری کے ویڈیوز کو بلاک کرنے کی ہدایت دی

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے یوٹیوب اور ٹویٹر کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ یو ٹیوب ویڈیو کو بلاک کر دے، جس پر بی بی سی کی ڈاکومینٹری “India: The Modi Question” کا پہلا ایپیسوڈ اپلوڈ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹویٹر کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ متعلقہ یو ٹیوب ویڈیو کے لِنک والے 50 سے زیادہ ٹویٹ کو بلاک کر دے۔ بتایا جاتا ہے کہ اطلاعات و نشریات کے سیکریٹری نے 2021 کے آئی ٹی ضابطوں کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کل ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یو ٹیوب اور ٹویٹر دونوں نے ہدایات پر عمل کیا ہے۔

اس سے پہلے بی بی سی کی تیارکردہ ڈاکومینٹری کو وزارتِ خارجہ نے پروپاگنڈہ مواد قرار دیا تھا، جس میں غیر جانبداری کا فقدان ہے اور جس سے نوآبادیاتی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ اگرچہ کہ بی بی سی نے اسے ہندوستان میں دستیاب نہیں کرایا ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ بعض یوٹیوب چینلوں نے اسے اپلوڈ کر دیا۔ یو ٹیوب کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ویڈیو کو دوبارہ اپلوڈ کیا جاتا ہے تو وہ اسے بھی بلاک کر دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں