اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران قرآن مجید نذر آتش، عالم اسلام میں غم و غصہ، ترکی اور سویڈن کے درمیان بحران میں مزید کشیدگی

ترکی اور سویڈن کے درمیان جاری کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ انقرہ نے سویڈش وزیر دفاع کا دورہ ترکی منسوخ کردیا جبکہ اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف و درندہ صفت سیاست داں راسمس پالوڈن نے مظاہرہ کرکے مسلمانوں کی مقدس قرآن مجید کے نسخے کو نذر آتش کیا جس کے بعد عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

قبل ازیں ترکی نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے امیدوار سویڈن کے وزیر دفاع پال جانسن کے دورہ کو منسوخ کردیا تھا۔

ترکی اور سویڈن کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا جب انقرہ نے دورہ سویڈن میں ترک صدر رجب طیب اردغان کا پتلا لٹکائے جانے بعد منسوخ کردیا جبکہ یہ دورہ 27 جنوری کو ہونا تھا۔

سویڈن سے ترکی کی کشیدگی کی دوسری وجہ قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کی اجازت دینا بھی ہے۔ سویڈن حکومت نے مسلم مخالف رہنما کو قرآن پاک کے نسخہ کو تذر آتش کرنے کی اجازت دی تھی۔

ترکی کی جانب سے سویڈن کے اقدام پر شدید احتجاج اور سفیر کی طلبی کی گئی تھی۔ اسٹاک ہوم پولیس نے اظہار رائے کا بہانہ بنا کر اجازت واپس لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں