حجاب معاملہ کی جلد سماعت سے سپریم کورٹ کا اتفاق، سہ رکنی بنچ معاملہ کی سنوائی کرے گی

آج سپریم کورٹ میں سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑہ نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ سے حجاب کے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسلم طالبات کو سرکاری کالجوں میں ہونے والے امتحانات میں شرکت کی اجازت دینے کے لیے فوری طور پر عبوری ہدایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

میناکشی اروڑہ نے چیف جسٹس کو کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپیلوں کا بھی حوالہ دیا جس میں سرکاری کالجوں میں مسلم لڑکیوں کے اسکارف پہننے پر ریاستی حکومت کی پابندی کو برقرار رکھا گیا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے تین ججوں کی بنچ تشکیل دینے پر متفق ہو گیا۔

میناکشی نے عدالت سے کہا فروری میں ہونے والے امتحان کے پیش نظر یہ معاملہ انتہائی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں