حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے 811ویں سالانہ عرس تقاریب کا آغاز

عالمی شہرت یافتہ درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کا 801 واں سالانہ عرس شریف تقاریب کا ماہ رجب کا چاند نظر آنے کے بعد پیر کی شب سے آغاز ہوگیا۔

اس دوران اجمیر درگاہ کا جنتی دروازہ بھی کھول دیا گیا۔ عرس شریف کے آغاز پر پیر صاحب کی پہاڑی سے توپ داغ کر اور نگاڑے بجائے گئے اور تقاریب کے آغاز کی منادی دی گئی۔ رات بھر محفل سماع و غسلِ مزار و فاتحہ خوانی کی محفل منعقد کی گئی۔ اسی طرح یہ سلسلہ 5 رجب تک جاری رہے گا۔
6 رجب کو قل کی محفل منعقد کی جائے گی اور دیگر رسومات ادا کئے جائیں گے۔ اجمیر عرس شریف کے موقع پر دنیا بھر سے عقیدت مند آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں