محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں شدید سردی کی پیش قیاسی کی ہے اور اس سلسلہ میں ایلو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو الرٹ کیا گیا ہے کہ شہر میں 26 جنوری سے درجہ حرات میں بہت زیادہ کمی کو درج کیا جائے گا۔ شہر میں درجہ حرارت کے 11 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وہیں حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔
حیدرآباد میں تین دنوں (25 تا 27 جنوری) تک سردی کی شدت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ سردی کی شدت کے علاوہ 27 جنوری تک حیدرآباد کے تمام سات زونز یعنی چارمینار، خیریت آباد، ایل بی نگر، سکندرآباد اور سیرلنگم پلی میں صبح کے اوقات میں دھند یا کہر رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ عادل آباد، کمرم بھیم، نرمل، منچریال، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، راجنا سرسلا، سنگاریڈی، میدک، وقارآباد، میڑدچل-ملکاجگیری، یادادری بھونگیر، حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں کے لیے زرد الرٹ جاری کیا۔