ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں بلکہ پانچ خواتین نے حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں پہنچ کر اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق شکایت درج کرائی۔ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ان پانچوں خواتین کا ایک ہی شوہر ہے جو اس وقت فرار ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک دھوکہ باز شخص نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کے تعلق رکھنے والی خواتین سے شادیاں کی اور شادی کے بعد نقدی، زیورات و قیمتی اشیا لیکر فرار ہوگیا۔
ابھی تک اس طرح کی متعدد شکایتیں حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں درج کی گئی تاہم پولیس عہدیدار اس وقت چونک گئے جب پتہ چلا کہ پانچ خواتین نے مختلف پولیس اشٹینوں میں اپنے شوہر کی گمشدگی کی شکایت درج کی ہیں ان کا شوہر ایک ہی ہے۔
شاطر بدمعاش نے بنجارہ ہلز و صنعت نگر کے مختلف علاقوں میں رہنے والی خواتین کو اپنے جال میں پھنسایا اور ان سے شادیاں کی جبکہ یہ خواتین دوسری شادیوں سے ناواقف تھیں۔ شادی کے بعد نقدی و قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا۔
اب ان پانچوں خواتین نے ایک سماجی تنظیم کی مدد سے پولیس اسٹیشن میں شاطر بدمعاش کے خلاف شکایت کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔