حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں اے بی وی پی کے ہنگامے سے حالات کشیدہ

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں حالات اچانک کشیدگی ہوئے جبکہ اے بی وی پی کے کارکنوں نے ہنگامہ شروع کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ایس ایف آئی کی جانب سے کیمپس میں بی بی سی کی گجرات فسادات سے متعلق ڈاکیومنٹری کی ایک بار پھر اسکریننگ کرنے کی تیاری کی جارہی تھا تاہم اسے روکنے کےلیے اے بی وی پی کے کارکنوں نے ہنگامہ کرنا شروع کردیا۔

اے بی وی پی کے کارکن ایچ سی یو کی گیٹ کے قریب ہنگامہ کیا اور بی بی سی کی ڈاکیومنٹری فلم کی نمائش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نارتھ بلاک میں کشمیری فائلز فلم کی اسکریننگ کی۔ اس دوران دونوں گروپس کے درمیان لگے نعروں سے کیمپس میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

پولیس نے فوری طور پر کیمپس میں پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔ پولیس کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں